راولپنڈی/ اسلام آباد:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3 گاڑیوں 3رکشوں 22موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء جبکہ اسلام آبادمیں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیاکے علاوہ ایک گاڑی اور 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کینٹ ویوکالونی میں شاہ زمان نے اپنی گاڑی اپلائیڈ فار ماڈل 2022 مالیتی50 لاکھ روپے گھر کے باہر کھڑ ی کی۔ کچھ دیربعد گاڑی سٹارٹ ہونے کی آواز آئی جس پر بیٹاآفتاب اور فیملی باہر نکلی تو دیکھا گاڑی دونامعلوم چور لے جارہےتھے۔
اس کے بیٹے نے شور کیا تو ملزموں نے گاڑی کے اندر سے اسلحہ دکھایا اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ گلی لوہاراں میں یاسر کے گھر 2 نامعلوم عورتیں آئیں جواس کی پھوپھی کو بےہوش کرکے گھر سے 40ہزارروپے اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ11ہزار روپے لے اڑیں۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں الفلاح الیکٹرونکس میں چا رنامعلوم ملزمان گن پوائنٹ تمام سٹاف سے 4 موبائل اور2لاکھ 96ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔
تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار نعیم احمد سے اسلحہ کی نوک پرریال مالیتی32ہزارروپے نقدی4ہزارروپے ،شناختی کارڈاے ٹی ایم کارڈ اور9ایم ایم پسٹل لائسنس چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیولالہ زارمیں محمد شفیق کےگھرسےطلائی زیورات مالیتی سونا مالیتی10لاکھ 85ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ میں محمد ذیشان کے ہوٹل سے 8 ٹیبل اور 48 کرسیاں ،کراکری سامان وغیرہ چوری ہوگیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں اے ایس ایف دفترکے سامنے دونامعلوم مسلح ملزمان طارق محمود سے گن پوائنٹ پرموبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں سروس کارڈ اور 30ہزار 500 روپے تھے۔
تھانہ گنج منڈی کو اے ایس آئی سید عمران رضا نے بتایاکہ 17ستمبر کو میں فوارہ چوک چہلم کے جلوس کے دوران جلوس سبیل سے پانی پینے لگا تو موبائل چوری ہو گیا ۔ تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے معین الدین کے گھر داخل ہوکر نقدی، انگوٹھی اور کپڑے لوٹ لیے ،تھانہ ترنول کے علاقے میں عبدالرازق کے گھر سے تین تولہ زیور، نقدی ایک لاکھ 75ہزارروپے اڑا لئے گئے ۔تھانہ سنگ جانی پولیس کو محمد احمد نے بتایاکہ نامعلوم نے خود کو گدی نشین ظاہر کیااور اس کے جیب سے نقدی وغیرہ نکلو اکر غائب ہوگیا۔تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں بلال نے رمضان کو پلاٹ دلوانے کاجھانسہ دے کر دس لاکھ روپے بطور امانتالیے اور پھر خورد برد کرکے دینے سے انکار ی ہوگیا۔ بینکوں کے اندر اورباہر شہریوں کو لوٹنے کے واقعات بڑھ گئے ۔
تھانہ آبپارہ پولیس کو ارسلان نے بتایاکہ وہ بینک کی آبپارہ برانچ میں دس لاکھ روپے جمع کروانے آیا۔اسکے پاس پانچ پانچ ہزار والے نوٹ تھے۔ سلپ بھر رہاتھاکہ نامعلوم شخص اس کے پاس آیااور کہا کہ نوٹ غلط رکھے ہوئے ہیں ان کو سیدھا کریں اور پھر مجھ سے نوٹ لے کر انکو سیدھا کرنے لگا۔ اسی دوران اس نے ایک لاکھ پانچ ہزارروپے نکال لئے اور رفو چکر ہوگیا۔ دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی، وارث خان ،تھانہ بنی ، صادق آباد، سول لائنز ، ائرپورٹ ، رتہ امرال ، بنی ، ویسٹریج، ریس کورس ،صدرواہ ، سٹی ، گنج منڈی ،نیوٹاؤن ، کینٹ ،ائرپورٹ ، ترنول،رمنا اور تھانہ کورال کی حدود میں ہوئیں۔
(1)