کہوٹہ:ہولاڑ پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے نوجوان کے ورثاء مل گئے ہیں۔ 4 دن قبل کہوٹہ کے علاقہ سویڑی سے نعش ملی تھی جسے امانتاً سراٹیاں کے قبرستان میں دفنا دی تھی مرحوم کا نام امجد ولد عبد الطیف بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ھولاڑ پل سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر خود کشی کی جس کی لاش 4 دن بعد سویڑی سے ملی تھی نماز جنازہ کے بعد مقامی رضاکاروں سردار عبد القیوم عرف خارو اور حوالدار فیض اللہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لا کر سراٹیاں کے قبرستان میں امانتاً دفنا دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مرحوم کے کسی عزیز نے بیرون ملک دیکھ کر گھر والوں کو بتایا نوجوان کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے ورثاء نے آج آ کر لاش حاصل کی۔
قبر سے لاش نکالنے میں ایک دفعہ پھر خارو اور فیض اللہ نے ہمت کی اور قبر سے لاش نکالی اور تابوت میں بند کر کے آبائی گاؤں روانہ کر دی مرحوم کا نام امجد ولد عبد الطیف بتایا جاتا ہے۔
(1)