متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے بھی ہوشیار رہیں

کلرسیداں:متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے وہاں لوٹ مار کرنے والوں کی موٹر سائیکل گینگ سے بھی ہوشیار رہیں،متاثرین کے لیے آٹا بالکل نہ لے کر جایا جائے متاثرین کو چاول دالوں الرجی ملیریا خارش کی ادویات درکار ہیں۔

کلرسیداں شہر کے نوجوان سماجی کارکن بابر ہاشمی نے راجن پور میں ریلیف کام کے بعد کلرسیداں واپسی پر بتایا کہ راجن پور کو کراس کرتے ہی بڑے پل کے بعد کچے کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے جہاں سینکڑوں کے حساب سے جرائم پیشہ لوگ سڑک کے دونوں اطراف متاثرین کے لبادھے میں موجود ہیں۔

وہ امداد لانے والی گاڑی پر جھپٹ پڑتے ہیں سامان زبردستی چھین لیتے ہیں اور یہ پیشہ وار جرائم پیشہ لوگوں کا بڑا گروہ ہے۔ انہوں نے امداد لے جانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ راجن پور سفر کے درمیان انتہائی محتاط رہیں اور سڑک پر موجود لوگوں کی بجائے مختلف جگہوں پر موجود ریسکیو اہلکاروں سے رجوع کریں وہ کشتیوں میں انہیں سامان سمیت اندر متاثرین تک بحفا ظت لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں نمی کے باعث آٹا فوری خراب ہو جاتا ہے لہٰذہ امدادی ادارے آٹا لے جانے کی بجائے متاثرین کی فوری ضرورت کے لیئے چاول دالیں خشک دودھ ماچس چائے کی پتی الرجی خارش اور ملیریا کی ادویات کے ساتھ ساتھ پلاسٹک شیٹس اور پلاسٹک کے جوتے اور سلے کپڑے لے کر جائیں اور وہاں دوران سفر ڈنڈا فورس موٹر سائیکل گینگ سے انتہائی محتاط اور خبردار رہیں۔

(26)

متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے بھی ہوشیار رہیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>