روات:دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

روات:ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی، 2016 کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سال 2016 کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سلمان خان کو گرفتارکرلیا۔

اشتہاری مجرم سلمان خان نے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے مقتول رمضان اور بعد ازاں اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول رمضان کے بھائی کی مدعیت میں سال 2016 میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم کاوالد قبل ازیں گرفتار ہوچکاہے۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

(1)

روات:دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>