انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز  کیلئے پاکستان کب آئے گی؟

راولپنڈی:انگلینڈ کی دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز 15 ستمبر سے شروع ہونےکا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کی تفصیلات تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں ٹور شیڈول اور پوری سیریز میں سکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔

توقع ہے کہ یہ دورہ 15 ستمبر سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ 7 میچوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کے خلاف آمنے سامنے آئے گا۔

ابتدائی طور پر سیریز میں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل شیڈول تھے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے گزشتہ سال دورہ پاکستان کی منسوخی کے لیے مزید دو ٹی ٹونٹی میچز شامل کرنے کا اعلان کیا۔

(1)

انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کب آئے گی؟

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>