اسلام آباد:بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 93 لا کھ روپے ہتھیانے کے الزام میں ملوث 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتارکر لیا گیا ۔ ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم محمد آصف کو مقدمہ نمبر 416/2019 میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعلی دستاویزات پر ملائیشیا بھجوانے کے لیے 150000 روپے ہتھیائے تھے۔ اشتہاری ملزم محمد زاہدکو مقدمہ نمبر 416/2019 میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیرون ملک سفر کے لیے اپنا پاسپورٹ فروخت کیا۔ ملزم محمد شہباز کومقدمہ نمبر 15/2010 میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے اپنا پاسپورٹ فروخت کیا اور 35 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم سعید خان کو مقدمہ نمبر 188/2019 میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیرون ملک سعودی عرب نوکری کا جھانسہ دے کے درخواست گزار سے 570000 روپے ہتھیائے تھے
۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے افسران اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لاتے ہوئے تمام اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔
(0)