راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ میں یوم پاکستان قومی جذبے سے منایاگیا،اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی،یوم پاکستان کےحوالے سے جیل کی مرکزی جامع مسجد میں تقریب کاآغاز قرآن خوانی سے کیا گیا جس میں اسیروں اورجیل انتظامیہ نے شرکت کی ،بعدازاں مختلف اسیروں نے قراردادپاکستان کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے تقاریرکیں ۔
پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی خوش حالی اورامن واستحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اوراسیروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ،یوم پاکستان کی مناسبت سے اڈیالہ جیل کیبلڈنگ پر چراغاں اور اندرون جیل سجاوٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کمی سے فائدہ اٹھانے والے 7اسیروں کواڈیالہ جیل سے رہائی ملی جب کہ 48اسیروں کی سزاؤں میں کمی ہوئی ۔اس اعلان کے نتیجہ میں پنجاب بھر کی جیلوں سے 89قیدی رہا ہوئے جبکہ 437 قیدیوں کو فائدہ پہنچا ۔
(48)