مکان کے تنازع نے خاتون کی جان لے لی،شوہر زخمی

راولپنڈی :تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مکان کے تنازع نے خاتون کی جان لے لی ،چھت کے ملبے تلے دب کر35سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

ایچ آئی یوتھانہ رتہ امرال کے تفتیشی افسرسب انسپکٹرمحمدریاض نے بتایاکہ رتہ کے علاقہ میں راشدمحمودنے محمدشبیرکارہائشی مکان خریدالیکن اس کاقبضہ اسے نہیں ملاتھا،اس دوران جمعرات کوراشداپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ وہاں گیا اورمکان گراناشروع کردیا ۔

اس دوران شبیراوراس کی بیوی کنول رشیدمکان کے اندرتھے جنہوں نے مکان خالی کرنے سے انکارکردیا اورانہیں روکنے کی کوشش کی کہ وہ مکان نہ گرائیں لیکن وہ لوگ بازنہ آئے اس دوران کمرے کی چھت نیچے آگری جس سے کنول رشید جاں بحق اوراس کاشوہر شبیرزخمی ہوگیا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدخاتون کی نعش ورثاکے حوالے کردی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(2)

مکان کے تنازع نے خاتون کی جان لے لی،شوہر زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>