اسلام آباد:گھر میں گھس کر خاتون سمیت3 افراد پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج ہو گیا۔
تھانہ کھنہ پولیس کو اربیہ نے درخواست دی کہ 27فروری کو قیصر، ارسلان، عرفان، شہریار گلی میں ہمارے دروازے کے باہر پانی کی نکاسی روکنے کیلئے سیمنٹ کی بنی بنا رہے تھے۔
میں نے کہا کہ ہماری گلی کا پانی نہ روکیں جس پر وہ لوگ طیش میں آ گئے اور ہمارے گھر میں گھس آئے اور مجھے بالوں سے پکڑ کر تشدد اور گالم گلوچ شروع کر دی۔
شور سن کر دیور اور سسر آ گئے۔ ملزمان نے انہیں بھی تشدد سے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
(6)