راضی نامہ کیلئے مغویہ کی ماں کو بلاکر بے آبروکردیاگیا، ملزموں نے ویڈیوبھی بنالی

راولپنڈی:راضی نامہ کیلئے مغویہ کی ماں کو بلاکر بے آبروکردیاگیا ۔

ملزموں نے اس کی ویڈیوبھی بنالی اورکہاکہ اب تم خودہم سے راضی نامہ کروگی ،ملزم نے تھانہ صدرواہ کو فرزانہ خان نے بتایا کہ 14ستمبر کو میں نے اپنی بیٹی کے اغواکا مقدمہ محمد عثمان کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں درج کرایا تھا۔

جس پر گزشتہ روز مسعود نے مجھے راضی نامہ کیلئے نیو سٹی فیز 1بلایا اس کے بعد میں واپسی پر جب بیرئیر نمبر 2پہنچی تو مسعود سکندر ہمراہ قاری عثمان اور محمد نواز اپنی گاڑی میں آیا اور مجھے گاڑی میں بٹھا لیا ۔

کچھ دور جا کر ایک ویران جگہ پرقاری عثمان نے گاڑی میں میرے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مسعود سکندر اور نواز نے کہا کہ اب تمہاری ویڈیو ہم نے بنا لی ہے اب تم راضی نامہ کیلئے خود آؤ گی۔

(4)

راضی نامہ کیلئے مغویہ کی ماں کو بلاکر بے آبروکردیاگیا، ملزموں نے ویڈیوبھی بنالی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>