کلرسیداں:سوتیلی ماں اور باپ کے تشدد کا ڈرامہ رچا کر لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں آنے والی14 سالہ لڑکی 10 دن کی دلہن نکلی۔
پولیس کے مطابق 14 سالہ ثناء کی سیالکوٹ میں اپنے کزن علی رضا کیساتھ زبردستی شادی کر دی گئی تھی اور جو شادی کے دس ایام بعد اس وقت گھر سے بھاگ نکلی جب پولیس نے اس کے خاوند کو جو کہ ڈکیتی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم تھا کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے دوشیزہ کو ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اسے والدہ کے حوالے کر دیا۔دوشیزہ کی والدہ نذیراں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرے خاوند نے چار برس قبل میری مرضی کے بغیر دوسی شادی کر لی جس کے بعد میں اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔
اسی دوران میری 14 سالہ بیٹی ثناء کی شادی سیالکوٹ میں اس کے کزن کیساتھ کر دی گئی جہاں وہ خوش نہ تھی اور وہ دس دن بعد ہی اس وقت اپنے گھر سے بھاگ گئی جب پولیس نے ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔
(3)