ترنول کے علاقہ میں ایک شخص قتل،دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی

راولپنڈی:تھانہ ترنول کے علاقہ میں ایک شخص کوقتل اوراسکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو زخمی کردیاگیا۔پولیس کو سلیم نے بتایاکہ گلی میں شور کی آواز سن کر میں اورمیرابھائی یوسف خان باہر گئے تو دیکھاکہ اکرام مسلح پسٹل ، سلطان مسلح چھری اور فیضان مسلح چھری میرےبھائی نعمت کے ساتھ لڑائی لڑائی جھگڑا کررہے تھے۔

ہم نے انہیں منع کیا،اسی دوران پڑوسی منظور بھی چھڑوانے کے لیے آیاتو اکرام نے فائرنگ کردی، ایک فائر بھائی یوسف کی چھاتی پر لگا، فیضان نے بھائی مجاہد کو چھری ماری،سلطان نے بھی وارچھری نعمت پرکیا ۔ تینوں بھائی زخمی ہوگئے۔

اکرام نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے ایک فائرمنظوراحمدکی ٹانگ پرلگا جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا ،یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجب کہ اکرام ، فیضان، سلطان زخمی ہوگئے۔

(3)

ترنول کے علاقہ میں ایک شخص قتل،دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>