راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)موٹروے پرتیز رفتاربس بے قابوہوکرکھائی میں گرنے سے تین افرادجاں بحق اور10زخمی ہوگئے ۔سینئرپٹرولنگ افسر موٹروے پولیس محمدرفیق نے تھانہ نصیرآبادکو بتایاکہ بس نمبر سی اے ای3786پنڈی کوچ جس کوڈرائیور ارشاد چلارہاتھا میانوالی سے راولپنڈی جارہی تھی۔
ڈرائیورانتہائی غفلت ولاپرواہی اورتیز رفتاری سے گاڑی چلارہاتھا جوبے قابوہوکرروڈ پر لگے بورڈسے ٹکرانے کے بعد الٹی ہوکر کھائی میں جاگری ،حادثہ کے نتیجے میں بس میں سوارتین افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ،جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افرادکوایف ڈبلیواو اورریسکیو1122 کی ایمبولینسزمیں پمزہسپتال شفٹ کیاگیا۔
حادثہ ڈرائیورکی غفلت ولاپرواہی اورتیزرفتاری سے گاڑی چلانے پرپیش آیا جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ،ریسکیو ترجمان کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ گاڑی اوورسپیڈکی وجہ سے سائن بورڈسے ٹکرائی اوردوحصوں میں تقسیم ہوکر کھائی میں جاگری ،حادثہ میں 24سالہ مولابخش ،17سالہ یاسرعلی اور32سالہ نامعلوم شخص جاں بحق جب کہ احمدشیر،غلام اللہ ،محمداشرف،احمد،اللہ داد،محمدرمضان ،عبداللہ ،مدثر،آسیہ ،شہرام ،عتیق الرحمٰن ،محمدفیضان اورشفیع اللہ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
(4)