راولپنڈی :بس ہوسٹس کوتھپڑ مارنے اورگالیاں دینے پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ نصیرآبادکو عشرہ شریف نے بتایا کہ میں ایک بس گروپ کی ہوسٹس ہوں۔
گزشتہ رات ہماری گاڑی جسےڈرائیور سرفراز بٹ چلا رہا تھا میں کلر کہار پہنچے تو سرفراز بٹ نے میرے ساتھ بد تمیزی شرو ع کر دی جب ہم اسلام آباد ٹول پلاز ہ کے پاس پہنچے تو اس نے گاڑی سائیڈ پر لگا کر مجھے تھپڑ مار ا ۔
گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دینا شروع ہوگیا۔اس نے تمام سواریوں کے سامنے مجھے مارا پیٹا ،گالیاں اور دھمکیاں دیں۔
(0)