کلرسیداں:70سالہ ذوالفقار نامی شخص نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادی جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو اس کے بھائی کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی اپنی شادی شدہ بیٹی کے ہاں ہی رہائش پذیر تھا۔بیٹی اور داماد باہر گئے ہوئے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔
(5)