روات: چونترہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتارکر لیا۔
سفاک ملزم نے چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے ایک ہفتہ قبل اپنی سگی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گر فتار کیا ۔
ڈی ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، احمد زنیر چیمہ ایس پی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خاتون کا اندوہناک قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔
(94)