راولپنڈی :لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے احکامات کی روشنی میں کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے پوٹھوہار ریجن میں تمام سرکاری جنگلات میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے فاریسٹ ایکٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔
کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب کی طرح پوٹھوہار ریجن میں قدرتی ماحول اور ایکو سسٹم کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فاریسٹ ایکٹ پر عمل کر کے ریجن میں موجود تمام درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور بچاؤکیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ۔
جنگلات میں حادثاتی یا آگ لگانے کے واقعات کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
(36)