کہوٹہ:ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر شراب بر آمد کر کےملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او عمر صدیق گجر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری کارروائی کے دوران ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش شیان گلبہار ساکن ساعی سے 50 لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔
ایس ایچ او عمر صدیق نے کہا کہ کہوٹہ کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم ہے عوام تعاون کریں کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او عمر صدیق گجر کی کاروائی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
(164)