دس دن گزرنے کے باوجود بھی قومی ہیرو کے قاتل آزاد،دیگر کھلاڑیوں میں خوف و ہراس

گوجر خان: قومی ہیرو کا قتل دس دن گزرنے کے باوجود قاتل ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

والدین غم سے نڈھال اور کس سے فریاد کریں کس سے منصفی چاہیں کی تصویر بنے ہوئے ہیں، قاتل بے نقاب نہ ہوئے تو مائیں محمد مصطفی اعوان پیدا کرنا چھوڑ دیں گی علاقے کی خواتین کا موقف، یہ کیس پولیس اور تفتیشی اداروں کے لیے چیلنج بنتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس دن قبل تھانہ جاتلی کے علاقے فریال داخلی نڑالی میں پراسرار طور پر دن دیہاڑے قتل ہونے والے قومی اولمپئین تیراک محمد مصطفی اعوان کے قاتل ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، اس علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی تیراکوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا ہے، کھلاڑیوں میں اس صورت حال سے خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے۔

والدین غم سے نڈھال اور قاتل بے نقاب نہ ہونے سے اذیت میں مبتلا ہیں، علاقہ کی خواتین کا کہنا تھا کہ اگر قاتل بے نقاب نہ ہوئے تو ہم محمد مصطفی اعوان جیسے قومی ہیرو پیدا کرنا چھوڑ دیں گی، یہ کیس پولیس اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا امتحان ہے،قاتلوں کا بے نقاب نہ ہونا اور عدم گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

(83)

دس دن گزرنے کے باوجود بھی قومی ہیرو کے قاتل آزاد،دیگر کھلاڑیوں میں خوف و ہراس

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>