اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کا سیکڑ جی 13 میں چھاپہ مار کر فیس بک پر پیج کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیش قیمت سمارٹ موبائل فون قسطوں پر دے کر رقوم ہتھیانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم ریحان جمال سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پیج بنا قسطوں پر بیش قیمت موبائل فون فروخت کرنے کی تشہیر کرکے مخلتف اکاونٹس میں سادہ لوح افراد سے ڈاون پیمنٹ کے نام پر رقوم منتقل کرواتا تھا اور پھر رقم لے کر غائب ہوجاتا تھا۔

ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے تقریبا تین سال سے فراڈ میں ملوث ہے اور متعدد سادہ لوح افراد سے بیش قیمت موبائل فونوں کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیا چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو سیکٹر جی 13 اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کرکے قبضے سے فیس بک پیج و ڈیوائسز برآمد کرلیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

(19)

فیس بک پر سمارٹ فون کی فروخت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا شخص گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>