لندن : انگلینڈ میں پلان بی کے تحت اومی کرون وائرس کے پھیلنے سے روکنے کیلئے متعارف کرائی جانے والی پابندیاں جمعرات سے نرم کر دی گئیں۔
کسی بھی مقام پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ جبک سکینڈری اسکول کے طلبہ کیلئے کلاس رومز میں ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ نائٹ کلب اور بڑے اجتماعات میں داخلے کیلئے کوویڈ پاسپورٹ دکھانے کی شرط بھی ختم کی گئی۔
تاہم منتظمین چاہیں تو وہ اپنے طور پر یہ شرط عائد کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ تنگ یا بھیڑ والے مقامات کے علاوہ نئے لوگوں سے ملاقات کے وقت ماسک پہنیں۔ برطانیہ میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح اب بھی بلند ہے لیکن اس میں نسبتاً کمی آرہی ہے۔
(112)