روات:صدرواہ پولیس نے کارروائی کے دوران 7 سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ صدرواہ پولیس نےمتاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکےدرندہ صفت ملزم راحیل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف کارروائی صدر واہ پولیس نے کی۔ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ او صدرواہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
(50)