میرپور، بھمبر اور کوٹلی کیلئے انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز کاآغاز

میرپور : لوٹن میں مقیم سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی کے سماجی کارکن راجہ عبدالقیوم نے اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن کے ترجمان کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ، سمارٹ ٹی وی اور ٹیلی فون کی جدید ترین سہولتوں سے لیس فائبر ٹو ہوم، ٹریپل پلے سروسز کے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ 15 جون 2021 کو میرپور سے ان سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا، اب تک میرپور،بھمبر اور کوٹلی کے صارفین کو SCO کے ذریعے تقریباً تین ہزار فائبر انٹرنیٹ کنکشن دے دئیے گئے ہیں۔

نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری 2022 سے ایس سی او کے تمام صارفین کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر یہ سروسز دی جائے گی۔

راجہ عبدالقیوم جنہوں نے اس سروس کے حصول کے لیے ذاتی طور پر کافی تگ و دو کی تھی،نے سرہوٹہ نمبر 2، سمروڑ اور نواحی علاقوں کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترجمان ایس سی او کے اعلان کے مطابق اپنے نزدیک ترین کسٹمرز سروسز سنٹرز پر فائبر انٹرنیٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں تاکہ وہ جدید ترین سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

(53)

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کیلئے انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز کاآغاز

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>