راولپنڈی/اسلام آباد: راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ مچھلی منڈی میں محمد شبیر مچھلی کاکام کرتا ہے جہاں اس کی شاپ پر ایک لڑکاآیا جس نے مختلف اقسام کی مچھلی کا آڈر دیا اور ایڈوانس میں 5ہزارروپے دیکرچلاگیا، رات کو لڑکے نے آکر شٹرکھڑکایا اور کہا مچھلی دے دیں جس کے ساتھ 2نامعلوم لڑکے بھی تھے دکان دارنے شٹر کھولا تو وہ تینوں اندر آ گئے اور پسٹل تان کران سے 9لاکھ 3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
تھانہ گنج منڈی کے علاقہ کچاراستہ لئی میں آٹاسپلائی کاکام کرنے والے محمد شبیر خان سے 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 4لاکھ87ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ نشترسٹریٹ میں کانسٹیبل محمد زبیر کے گھرکے تالے توڑ کر اسکی سابقہ بیوی نے اپنی والدہ ،بہن اورتین چار ملزموں کے ہمراہ سامان مالیتی 9لاکھ چوری کرکے لےگئی۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں چور راشدمحمود کے گھرکے تالے توڑکر ڈیڑھ لاکھ روپے، طلائی زیورات تقریباً 2 تولے، ایل سی ڈی، 5 سوٹ اور جیکٹ لے گئے۔
لوٹنے اور چوری کی وارداتیں تھانہ بنی ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ روات ، تھانہ رتہ امرال ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان ، تھانہ سٹی،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ کینٹ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ صدرواہ ، تھانہ مری ، تھانہ گوجرخان ،تھانہ صدربیرونی ، تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ نو ن ،تھانہ کھنہ،تھانہ کورال ، تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ بھارہ کہو ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گو لڑہ ،تھانہ رمنا ، تھانہ مارگلہ ،تھانہ کوہسار ،تھانہ آئی نائن ،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ کورال ،تھانہ لوہی بھیرکی حدود میں ہوئیں، جن میں شہری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تھانہ بھارہ کہو کے علا قے کوٹ ہتھیال کے قریب محمد شفاقت سے دو عدد موبائل فون اور 60 ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی۔ دریں اثناء اسلام آباد پولیس نے بدھ کو مجموعی طور پر 300 مقدمات درج کیے ہیں ،جن میں 30 نئے اور 270پرانے واقعات ہیں۔
(67)