جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والے شخص نے خود اپنے بچے کو جنم دے دیا

نیویارک:امریکہ میں جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والے شخص نے خود اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 37سالہ بینیٹ کیسپر ویلیمز نامی اس خاتون کا تعلق لاس اینجلس سے ہے، جس نے2016ءمیں جنسی تبدیل کرائی اور عورت سے مرد بن گیا۔ پھر اس نے ملک نامی ایک مرد ہی کے ساتھ شادی کر لی اور اس کے بچے کا باپ بن گیا۔

بینیٹ کو ہسپتال میں عملہ ’بچے کی ماں‘ کہہ کر پکارتا تھا، جس پر اس نے عملے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اسے بھی بچے کا باپ کہا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے بینیٹ اور ملک کا بچہ دنیا کا واحد بچہ ہو گا جس کے دو باپ ہیں اور ماں ایک بھی نہیں۔

بینیٹ کا کہنا ہے کہ ”حمل کو صرف خواتین کے ساتھ منسلک کرنا غلط ہے۔ مرد بھی حاملہ ہو سکتے ہیں اور میں اس کی ایک مثال ہوں۔“بینیٹ کی اس بات پر انٹرنیٹ پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ آیا مرد بھی حاملہ ہو سکتے ہیں؟ اور آیا بینیٹ کو بچے کی ماں کہنا درست ہو گا یا وہ بچے کا باپ کہلائے گا؟

(7)

جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والے شخص نے خود اپنے بچے کو جنم دے دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>