اسلام آباد: تھانہ سہالہ کے علاقےجی ٹی روڈ پر دونا معلوم افراد کی فائرنگ سےاسلام آباد پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔
حملہ آور پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔کانسٹیبل ذاکر شاہ کو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال راولپنڈی کی ایمرجنسی میں جب کہ کانسٹیبل یاسر کو ریسکیو 1122 نےپمز منتقل کر دیا ۔
ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا تی ہے ،تھانہ سہالہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر ناکا بندی کی ہوئی تھی کہ رات سوا آٹھ بجے مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔
(55)