کہوٹہ : کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ(سنمبل گاہ) کےرہائشی نوجوان محمد زبیر کو عمان میں نا معلوم افراد نے قتل کردیا ،محمد زبیر5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جو گھر کا واحد کفیل اور عمان میں ملازمت کرتا تھا۔
قتل کی وجہ ابتدائی طور پر تلخ کلامی بتائی جا رہی ہے،اہل خانہ و عوام علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے محمد زبیر کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد زبیر کی ڈیڈ باڈی2روز تک پاکستان پہنچ جائے گی جس کے بعد مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
(625)