لندن:پوٹھوار کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے سپر سٹار شہزادہ غفار جو آجکل اپنی ٹیم کے ساتھ برطانیہ کے دورے پر ہیں گزشتہ روز برمنگھم میں بہت زبردست پرفارمنس کی آج شام ساڑھے سات بجے لوٹن میں اپنے مداحوں کے دل جیتیں گے۔
شہزادہ غفار نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو عزت دی۔ شہزادہ غفار اپنی ٹیم کو ساتھ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں اپنے شو کریں گے۔
ان کے شو کی تفصیلات آج بروز جمعرات ساڑھے سات بجے لوٹن، کل بروز جمعہ وٹفورڈ، 22 دسمبر کو لیڈز، 22 دسمبر کو لندن، 24 دسمبر کو دوبارہ برمنگھم، 26 دسمبر کو بریڈ فورڈ میں اپنی پرفارمنس کریں گے اور لوگوں کے دل جیتیں گے۔
مشہور اداکار کامیڈین شہزاد پپو کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے پوٹھواری اور کشمیری کمیونٹی نے بہت عزت دی بچے بوڑھے جوان عورتیں سب ہماری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔
(40)