کہوٹہ:پی ٹی آئی کے دعوے ٹھس ہو گئے، کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا شام چھ بجے سے صبح نو بجے تک گیس غائب بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور محلہ گریڈ اسٹیشن، فاروق کالونی، ادوالہ و دیگر علاقوں میں گیس صرف رات کو دو تین گھنٹے ملتی ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ایک سال ہونے کو ہے گیس کنکشن نہیں مل رہے ۔
جن لوگوں کی سروس لگی ہے انکے میٹر نہیں لگ رہے جن لوگوں نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے ہیں اُنکی سروس نہیں لگتی کہوٹہ شہرمیں جہاں ہر ادارے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اسی طرح محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے پیسے دیے بغیر سروس لگنا یا میٹر لگنا انتہائی مشکل ہے۔
منتخب نمائندوں نے چار سال گزار دیے نہ ادارے ٹھیک ہوئے نہ ترقیاتی کام ہوئے آج بھی کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں منتحب نمائندے کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کس مسلہ حل کیا جائے اور کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں نمائندے کردار ادا کریں۔
(29)