بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانےوالےدو ملزمان کو 60سال قید،90 لاکھ جرمانہ

کلر سیداں:سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی ڈویژن سجاد حسین سندھڑ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو مجموعی طور پر 60سال قید اور 90 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایف آئی اے نے تنویر حسین کے خلاف 2009 میں مقدمہ نمبر 285 اور دوہزار گیارہ میں مقدمہ نمبر 161 درج کیا گیا تھا۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور لئےتھے۔

عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دفعہ اٹھارہ اور بارہ میں دس دس سال قید سخت اور 15,15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ تیسرے مقدمہ میں ملزم ناصر اقبال پر الزام تھا کہ اس نے رضوان شہزاد اور تصور محمود کو اسپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر تیس لاکھ روپے ہتھیا لئے۔

عدالت نے ناصر اقبال کو بھی دونوں دفعات میں دس دس سال کی قید اور پندرہ پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چار چار سال قید بھگتنا ہو گی۔

(56)

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانےوالےدو ملزمان کو 60سال قید،90 لاکھ جرمانہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>