خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

روات: سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کے دوران خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتارکر لیا۔

سول لائنز پولیس کوشعیب خان نے درخواست دی کہ ملزم ماجد جہانگیر نے اسے حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکےدھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے آکشن سے 2 گاڑیاں دلوانے کے لیے رقم ہتھیالی۔

سول لائنز پولیس نے شعیب خان کی درخواست پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔سولائنز پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس کا استعمال کرتے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے ملزم ماجد جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں اور جعلسازوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(41)

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>