کلرسیداں:ارسلان شبیر سکنہ ڈھوک کھلا بٹ بھلاکھر نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ صبح کے وقت میں گھر میں موجود تھا کہ میں نے دیکھا کہ نوید احمد کے مزدور سرکاری سڑک کے پاس کھدائی کر کے اس کی مٹی اٹھا کر ہمارے گھر کے سامنے پھینک رہے ہیں جس سے ہمارے گھر کے پانی کا بہاؤ رک گیا اور پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔
میں نے مزدوروں کو ایسا کرنے سے منع کیا جس کے بعد میں گھر واپس آگیا اتنے میں نوید احمد آ گیا اور گھر کے باہر کھڑے ہو کر گالیاں دینی شروع کر دیں۔
میں نے گالیاں دینے سے منع کیا تو اس نے بھولے سے وار کیا جو میرے سر پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔
اسی دوران اس کا بیٹا اسماعیل اور اس کے گھر کی تمام مستورات بھی آ گئیں جنہوں نے مجھے پکڑلیا اور نوید اور اس کے بیٹے نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر ڈالا۔کلر سیداں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
(64)