تھانہ گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف   کارروائی،3منشیات فروش گرفتار

گوجر خان:تھانہ گوجر خان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 5کلو سے زائدچرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش واجد حسین، ساجد محمود اور اظہر محمود کوگرفتا رکر لیا۔

ملزم واجد حسین کے قبضہ سے 2کلو150گرام چرس، ملزم ساجد محمود کے قبضہ سے 1 کلو 980گرام چرس جبکہ ملزم اظہر محمود کے قبضہ سے 1کلو400گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس پی صدرنے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات پاکٹس اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

(117)

تھانہ گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،3منشیات فروش گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>