قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کوگرفتار کر لیا گیا

کلرسیداں :پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم ذیشان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے ارشد محمود کو قتل کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی شہزاد احمد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیاتھا،مجرم ذیشان قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا،ایس پی صدر کامران عامر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

(87)

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کوگرفتار کر لیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>