گوجرخان:تھانہ گوجرخان پولیس نے اہم کارروائی کے دوران رابری اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث نثار عرف ثارو گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران مسروقہ رقم 90ہزار 700روپے، 6موٹرسائیکل اور 4پسٹل برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رابری اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث نثار عرف ثارو گینگ کے سرغنہ کو 3ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ نثار حسین اورساتھی ملزمان شہزا د بلال، خرم شہزاد اورشاہد محمود شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران مسروقہ رقم 90ہزار 700روپے، 6موٹرسائیکل اور 4پسٹل شناخت پریڈ کے بعد برآمدکیے گئے،ایس ایچ اوگوجرخان نے بتایاکہ ملزمان نے تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا۔
(67)