کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں،چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لوٹ کر فرار

کہوٹہ :کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں معمول بن گئیں، شالیمار کالونی کے ایک گھر سےچور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ آڑی سیداں میں غلام مرتضیٰ کے گھر کے باہر سے چور موٹر سائیکل چرا لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا چند روز قبل شالیمار کالونی سے چور محمد ضمیر ستی کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لیکر فرار ہو گئے۔

اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا آڑی سیداں غلام مرتضیٰ کی رہائشگاہ کے باہر سے چور 50 ہزار مالیت کا موٹر سائیکل چرا لے گئے۔ عوام علاقہ نے تھانہ کہوٹہپر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری کرپٹ افسران کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

(69)

کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں،چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور الیکٹرانک اشیاء لوٹ کر فرار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>