کلرسیداں :کہوٹہ کی یوسی دوبیرن خورد کے چیئرمین راجہ ظفراقبال بگھاروی کے دورہ کلرسیداں میں گاڑی میں رکھے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رقم چوری کر لی گئی وہ نمبردار اسد عزیز کی والدہ کی نمازجنازہ شرکت کے لئے بدھ کے روز کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ حیال آئے تھے۔
انہوں نے جنازہ گاہ کے قریب گاڑی پارک کی اور اپنے پاس موجود سوا لاکھ کی رقم گاڑی میں رکھ کر خود نمازجنازہ میں شریک ہوگئے اس دوران کسی نامعلوم شخص نے ان کی گاڑی میں محفوظ کی گئی سوالاکھ رو پے کی رقم چوری کر لی۔
(100)