کلرسیداں :تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھ سو عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کے رولز برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک گاڑی کلر سیداں کے راستے ڈڈیال آزاد کشمیر جا رہی ہے جسے بروقت کارروائی کر کے روکا جا سکتا ہے ۔
جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی کے اندر پچھلی سیٹ سے 3 کانٹوں میں موجود 600عدد پتنگیں اور 110عدد کیمیکل ڈور کے رولز برآمد کر کے ملزم اعجاز حیدر کو گرفتار کر لیا۔
(56)