راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں زمین کے تنازع پر دو پھوپھیوںکو بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کردیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
(206)