کلرسیداں : نکھٹو بیٹا تشدد کرتا ہے،باپ کی پنشن کے پیسے بھی چھین لئے،شادی کیلئے بضد تھا، نکاح کروایا تو اب کہتا ہے رخصتی بھی ہو، گھر کا سکون غارت کر کے رکھ دیا ہے، دکھیاری ماں بیٹے کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے بیٹے کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی موضع رجام کی مسماۃ (ح) نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ بیٹا تشدد کرتا ہے، مرحوم باپ کی پنشن کے پیسے بھی ہڑپ کر لئے،میرے پاس جو پیسے تھے وہ بھی اس نے چھین لئے ہیں۔
نکاح کروایا کہ شاہد اس کا رویہ بدل جائے مگر اب وہ بضد ہے کہ رخصتی بھی ہونی چاہئے،میرے پاس اتنی رقم نہیں جو فوری طور پر رخصتی کرواؤں، لڑکی والوں نے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے،بات بات پر مارتا پیٹتا ہے،میں بوڑھی عورت ہوں مزید مار پیٹ برداشت نہیں کر سکتی۔
(130)