تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کارروائی،سگی بہن کو قتل کرنے والے2 بھائی گرفتار

روات:تھانہ صدر واہ پولیس نےاہم کارروائی کرتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے 2 بھائی گرفتار کر لئے، ملزمان نے ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدواہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے بھائیوں محمد عمران اور بلا ل کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے نا چاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ک)کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جون2019 تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔

تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

(122)

تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کارروائی،سگی بہن کو قتل کرنے والے2 بھائی گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>