روات:آر اے بازار کے علاقہ میں شہری سے رقم چھیننے والے 2 ملزمان سے 32 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی موجودگی میں ایس ایچ او آر اے بازار نے رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کردی ،اس موقعہ پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشن، ایس پی پوٹھوہار اور ایس ڈی پی او کینٹ بھی موجود تھے۔
گرفتارملزمان میں محمد علی اور محمد حبیب شامل ہیں۔ملزمان نے رواں سال اپریل میں ہارلے سٹریٹ کے قریب سے شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھینی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کر کےزخمی کردیاتھا۔
(50)