موہڑہ وینس کنوہا:حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس آف موہڑہ وینس حال مقیم یو کے کی سر پر ستی میں بیسواں سالانہ عرس مبارک حضرت باباچلیاں والی سر کار 4 ستمبر2021کو منعقدہو گا جبکہ 5ستمبر 2021بروز اتوار کو پوٹھوار کا بڑا چیلنج کبڈی میچ ہو گا جس کا انعام 5لاکھ روپے ہو گاجس میں پاکستان بھر کے مشہور کھلاڑی شر کت کریں گے۔
ایک ٹیم سہیل انور گوندل منڈی بہاوالدین اوردوسری ٹیم جاوید جٹوآف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہو گئی میچ کے مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد ایم پی اے، ممبر ضلع کونسل راولپنڈی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حاجی شفقت محمود چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں،راجہ طلال خلیل وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر،رہنماء پی ٹی آئی ہارون کمال ہاشمی، نمبر دار اسد عزیز،راجہ بابو ظفر اقبال اور راجہ ثقلین ہونگے ۔
جبکہ کبڈی میچ راجہ قیصر وینس آف موہڑہ وینس حال مقیم یو کے،راجہ عدنان محسن،راجہ مظہر آف کنوہا، راجہ تسخیر وینس، راجہ ضمیر اور راجہ غضنفر کی سر پر ستی میں منعقد ہو گا۔
(159)