گوجر خان:گوجرخان میں بغیر اجازت تیتر کا شکار کھیلنے والوں پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار نے چھاپہ مارا اور غیر قانونی حرکت پر متنبہ کیا جس پر کالے تیتروں کے شوقین افراد نے اہلکار پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا ۔
دوسری جانب تیتروں کے شوقین افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ اہلکار رشوت لے کر ہمیشہ اجازت دیا کرتا تھا مگر پیسوں کے معاملے پر تنازعہ ہو گیا جس سے لڑائی بڑھ گئی اور بیس کے قریب افراد نے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار پر حملہ کر کے اسے لہو لہان کر دیا۔
(175)