مساجد اور مدارس میں تعین امام مسجد، مدرسہ انچارج اور  موذنز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ

وزرات مذہبی امور پاکستان نےموذنین کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت  ”مساجد موذن “ کی رجسٹریشن لازمی جبکہ ’خصوصی کارڈ ‘جاری ہونگے محکمہ اوقاف کے مقامی دفاتر میں امام بارگاہوں کے ذاکرین کےلئے بھی حاضری رجسٹر رکھناضروری جس پر ماہانہ بنیادوں پر حاضری لگے گی۔حکومت نے ملک بھر میں قائم تمام مساجد اور مدارس میں تعین امام مسجد، مدرسہ انچارج اور موذنز کی باقاعدہ رجسٹریشن کرنے کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئےرجسٹریشن لازمی پالیسی جاری کر دی ہے وزارت مذہبی امور سے وابستہ سکالرز کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی مسجدمدرسے یا امام بارگاہ سے تفرقہ بازی کو ہوا نہ دی جاسکے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر سمری حکومت کو بھجوائی گئی تاکہ بلا تفریق تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور مدارس میں تعینات امام صاحبان، مدرسے کے معلم اور مساجد کے موذن صاحبان کی رجسٹریشن کرکے انہیں باقاعدہ طور پر محکمہ اوقاف کی جانب سے کارڈ جاری کیا جائیگا تمام مدارس اور مساجد کےساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے ذاکرین کو اس بات کا پابند بنایا جائیگا کہ وہ محکمہ اوقاف میں اپنی موجودگی کےلئے ماہانہ بنیادوں پر حاضری لگائیں تاہم علماءکرام اور تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کے باقاعدہ منظوری کےلئے حکومت کو بھجوائی جائیگی جو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے منظور کروائی جائیگی

(57)

مساجد اور مدارس میں تعین امام مسجد، مدرسہ انچارج اور موذنز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا فیصلہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>