روات:مورگاہ پولیس کوٹھہ کلاں اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، کرایہ داروں اور ان کے کرایہ داری کوائف کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کوٹھہ کلاں اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن ایس ایچ او مورگاہ کی زیرنگرانی کیاگیا، سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشن کے دوران168گھروں،71کرایہ داروں اور انکے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر284 افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔
(50)