گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار

روات:تھانہ پیرودہائی پولیس نے اہم کاروائی کے دوران گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 2گاڑیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی اویس اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان،ثاقب علی،عبدالجباراور خالد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور سوزوکی گاڑی برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی راول نے ملزمان کی گرفتاری پرایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(5)

گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>