روات: کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او کا نوٹس،خاتون کو تنگ کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اومحمد احسن یونس کی کھلی کچہری میں خاتون نے درخواست پیش کی کہ دوکان سے ایزی لوڈ کروایا جسکے بعد کلیم اور طارق نے تنگ و پریشان اور بلیک میل کرنا شروع کیا، جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوپیرودھائی کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
پیرودھائی پولیس سی پی او کے احکامات کی روشنی میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کلیم اورطارق کو گرفتارکرلیا،سی پی او محمد احسن یونس کا کہناتھاکہ خواتین پر تشدد، بلیک میلنگ یا ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے ۔
(13)