حج اجازت نامہ وصول کر نیوالے خوش نصیبوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اجازت نامہ وصول کرنے والے خوش نصیبوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 60 ہزار کا انتخاب کیا گیا ہے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خوش نصیب افراد کی درخواستیں قبول کی گئیں، انہیں وزارت کی جانب سے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ مزید کسی اجازت نامے کے بغیر 48 گھنٹے میں دوسری خوراک لگوالی جائے۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج کا انتخاب پہلے آؤ پہلے پاؤ کےاصول پر نہیں ہوگا بلکہ حج کا انتخاب صحت، ضوابط اور مقررہ نظام کےمطابق ہوگا۔

ترجمان وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج انتخاب کےطریقہ کار کا فیصلہ مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو گا ان امیدواروں کوترجیح دی جائےگی جنہوں نےپہلےحج نہیں کیا کس نےکب درخواست دی اسےمدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

(31)

حج اجازت نامہ وصول کر نیوالے خوش نصیبوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی ہدایت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>