تلنگانہ: بھارت میں لڑائی کے دوران مالک اپنے ہی مرغے کے وار سے مارا گیا۔

جنوبی بھارت میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی سے قبل یہ حادثہ پیش آیا۔ مرغے کا مالک لڑائی کے لیے اس کے پنچوں کے ساتھ تیز دار چاقو باندھ کر لایا تھا۔

مرغے کے مالک نے جیسے ہی اسے لڑائی کے لیے میدان میں اتارنے کے لیے چھوڑا تو وہ پھڑپھڑایا اور اس دوران میں اس کے پنچوں پر لگے تیز دھار چاقو سے مالک کے پیٹ کے نیچے گہرا زخم لگ گیا جس کے بعد خون بہنے لگا۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق زخمی ہونے کے بعد مرغے کے مالک کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جاں بر نہیں ہوسکا۔

اس حادثے کے بعد پولیس نے مرغے کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھ کر بعد ازاں پولٹری فارم بھجوا دیا جب کہ مرغوں کی لڑائی کروانے والے دیگر 15 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

(344)

لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے اپنے ہی مالک کومار ڈالا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>